منور علی مہیسر نے سندھ سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا

منور علی مہیسر نے سندھ سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا
کراچی (سپورٹس رپورٹ) منورعلی مہیسر نے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزکا بطورسیکریٹری چارج لے کر کام شروع کر دیا ہے۔سندھ کے کھلاڑیوں کی بے لوث خدمت کرنے کے جذبے کے عزم کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق منور علی مہیسر نے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا بطور سیکریٹری چارج لے کر فرائض منصبی ادا کرنے شروع کر دئیے ہیں،
خوش طبع،ملنسار اور شریف الفنس مزاج کے حامل منور علی مہیسر کو عبدالعلیم لاشاری کے ریٹائر ہونے کے بعد محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز میں سیکریٹری کا چارج دیا گیا۔
20گریڈکے حامل منور علی مہیسر اس سے قبل محکمہ کلچر،ٹورازم،آرکائیو اور آثار قدیمہ میں ڈائرکٹر جنرل کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔انہوں نے پہلے روز اسٹاف سے ملاقات کی۔
سیکشن آفیسر علی ڈنو گوپانگ نے ان کا تعارف کروایاپی آر او حامد علی خان بھی موجود تھے،ڈائرکٹر اسپورٹس سندھ اسد اسحاق نے سیکریٹری اسپورٹس کو ابتدائی بریفنگ دی ،
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے منور علی مہیسر کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کی ہدایات اور وژن کے مطابق محکمہ کھیل فعال ہے میری کوشش ہو گی
کہ میں سندھ میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح اورسہولیات کے لئے کام کروں اور جو صوبائی اور نیشنل ایونٹس اس سال منعقد ہونے ہیں ان کے شایان شان انعقاد کے لئے تما م وسائل بروئے کار لاؤں۔اس موقع پر محکمہ کے افسران اور اسٹاف نے نہیں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔



