کرکٹ

اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا

اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا

سوشل میڈیا پر پاکستان کے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں ہونے والی ملاقات کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجے دیوگن، شاہد آفریدی سے گرمجوشی سے مل رہے ہیں اور خوشگوار انداز میں گفتگو کر رہے ہیں۔ تاہم اس پر بھارتی انتہا پسندوں نے سخت ردعمل دیا ہے

اور اجے دیوگن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ تصاویر ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئیں جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث برمنگھم میں شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان تصاویر کا حالیہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ دراصل یہ تصاویر گزشتہ سال کی ہیں، جب اجے دیوگن نے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران شاہد آفریدی سے ملاقات کی تھی۔

اس پرانی ملاقات کی تصاویر کو موجودہ حالات کے تناظر میں بھارتی عوام کو مشتعل کرنے کے لیے پروپیگنڈے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!