سکواش

جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش میں پہلا آپ سیٹ

وائلد کارڈ سندھ کے حسن پراچہ نے فورتھ سیڈ قاسم نورانی کو شکست دی

جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش میں پہلا آپ سیٹ

وائلد کارڈ سندھ کے حسن پراچہ نے فورتھ سیڈ قاسم نورانی کو شکست دی

طیب اسلم، اذان خان، قرون آصف ، صدام الحق بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) شہر قائد میں جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ ہوگیا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید عالم کے مطابق عاطف وصی اینڈ فیملی کے تعاون سے جہانگیر خان اسپورٹس کلب میں پانچ روزہ ایونٹ کے مقابلے جاری ہیں ۔

وائلڈ کارڈ ہولڈر سندھ کے حسن پراچہ نے خیبرپختونخوا کے قاسم نورانی کو صرف بارہ منٹ میں تین صفر سے آؤٹ کلاس کیا ۔ حسن پراچہ کی جیت کا اسکور گیارہ سات، گیارہ دو اور گیارہ دو رہا۔

جیت کے ساتھ حسن نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ دوسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے طیب اسلم نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے محمد زمان کو تین ایک گیمز سے یراہا۔

پاکستان آرمی کے اذان علی نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے عبد الباسط کو شکست دی۔ پنجاب کے ورون آصف نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے اسرار احمد کو ہرایا۔

پاکستان آرمی کے صدام الحق نے سندھ کے سکندر خان کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ پنجاب کے سخی اللہ نے سندھ کے عبد الباسط کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو گیمز سے شکست دی ۔

پنجاب کے خاقان ملک نے سندھ کے نوید رحمن کو ہرایا۔ کوارٹر فائنل میچز جمعرات کی دوپہر بارہ بجے شروع ہوں گے۔ تین ہزار ڈالر انعامی رقم کے ایونٹ کا فائنل چھبیس جولائی کو کھیلا جائے گا ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!