دوسرا آل پاکستان میر اویس مہمند والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا


دوسرا آل پاکستان میر اویس مہمند والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا ۔
ضلع مہمند ; محمد شاہ کلب نے ٹرافی اپنے نام کیا ۔ ہیڈکوارٹر غلنئی روح اللہ مہمند شھید سپورٹس سٹیڈیم میں دوسرا آل پاکستان میر اویس مہمند والی بال ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ۔
چار روزہ ایوینٹ میں ملک کے مختلف دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے 16 نامور ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد الحامد منرلز اینڈ جیم سٹون کمپنی کے مالک حاجی حامد مہمند اور میر اویس مہمند کے تعاون سے اسماعیل شیدا کی نگرانی میں کیا گیا ۔
شاندار والی بال ٹورنامنٹ انتظامات کے ساتھ بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت کی ۔ اس ایونٹ کو یادگار بنا دیا ۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کے بعد محمد شاہ کلب اور نحقی کلب فائنل میں پہنچ گئے فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ ثابت ہوئی ۔
دونوں ٹیموں نے عمدہ اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پانچ پانچ سیٹ جیت کر مقابلہ برابر ہو گیا تھا ۔
کھیل کے اختتام پر آرگنائزنگ کمیٹی نے کھیل کی روح کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ٹیموں میں انعامات برابر تقسیم کیے ۔ تاہم ٹورنامنٹ اور فائنل میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر ٹرافی محمد شاہ کلب کے حوالے کر دی گئی ۔



