سکواش

آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ ; مردوں کے دوسرے راؤنڈ کے نتائج

تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 2025 ;

مردوں کے دوسرے راؤنڈ کے نتائج

کراچی; تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس) آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 2025 کے مردوں کے کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ کے میچز آج پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے۔

قومی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل، فٹنس اور عزم و حوصلے کا مظاہرہ کیا، جبکہ شائقین کی بڑی تعداد نے دلچسپی سے میچز دیکھے۔

نتائج – مردوں کا دوسرا راؤنڈ:

ناصر اقبال (واپڈا) نے عبداللہ ندیم بٹ (پنجاب) کو 0-3 (11/7، 11/5، 11/1) سے 22 منٹ میں شکست دی۔

صدام الحق (آرمی) نے عبدال باسط خان (سندھ) کو 0-3 (12/10، 11/3، 11/4) سے 23 منٹ میں ہرایا۔

عبداللہ نواز (پی اے ایف) نے حسن پراچہ (سندھ) کو 0-3 سے شکست دی۔

اسرار احمد (ایس این جی پی ایل) نے عبداللہ زمان (پی اے ایف) کو 0-3 (11/9، 11/5، 11/7) سے 31 منٹ میں شکست دی۔

انس علی شاہ (آرمی) نے ورن عاصف (پنجاب) کو 0-3 (11/8، 11/3، 11/3) سے شکست دی۔

محمد زمان (ایس این جی پی ایل) نے فیضان خان (سندھ) کو 0-3 (11/5، 11/9، 11/4) سے 27 منٹ میں شکست دی۔

محمد عماد (پی اے ایف) نے نوید رحمان (سندھ) کو 0-3 (11/5، 11/5، 11/1) سے 20 منٹ میں ہرایا۔

طیب اسلم (ایس این جی پی ایل) نے ازلان خاور (پنجاب) کو 0-3 (11/8، 11/4، 11/4) سے 36 منٹ میں شکست دی۔

چیمپئن شپ کے مردوں اور خواتین کے کوارٹر فائنلز کل بروز جمعہ، 31 اکتوبر 2025 دوپہر 12:00 بجے پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس، کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!