ناوینا سٹیل نیشنل جونیئر پیڈل چیمپئن شپ 31 جولائی سے شروع ہو گی۔

ناوینا سٹیل نیشنل جونیئر پیڈل چیمپئن شپ 31 جولائی سے شروع ہو گی۔
اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام ناوینا سٹیل نیشنل جونیئر پیڈل چیمپئن شپ 31 جولائی سے شروع ہو گی۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی تین کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ جن میں انڈر-14، انڈر-16 اور انڈر-18 کے مقابلے شامل ہیں۔
چیمپئن شپ 3 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور منتخب ٹیم کے کھلاڑی ورلڈجونیئر پیڈل چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔
یہ چیمپئن شپ 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک سپین میں کھیلی جائے گی ۔ جس میں دنیا بھر سے 40 ملکوں کے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستانی کھلاڑی اس چیمپئن شپ میں پہلی بار شرکت کررہے ہیں۔



