کرکٹ
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں آئرلینڈ پہنچ گئی


پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں آئرلینڈ پہنچ گئی۔
قومی ویمنز ٹیم دورہ آئرلینڈ میں 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دونوں ممالک کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا مقابلہ 8 اور تیسرا اور آخری میچ 10 اگست کو شیڈول ہے۔
قومی ٹیم آئرلینڈ پہنچنے کے بعد آج آرام کرے گی۔ اور ٹیم باقاعدہ طور پر کل پریکٹس کرے گی۔
ٹی 20 سریز کے تینوں میچز کلون ٹرف آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی اور وکٹ کیپر نجیحہ علوی شامل ہیں۔
نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، شوال ذوالفقار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر بھی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔



