چون ہونگ لیگیسی کپ 2025 کا چوتھا ایڈیشن اختتام پذیر
21 کلبس کے درمیان زبردست مقابلے، 260 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

چون ہونگ لیگیسی کپ 2025 کا چوتھا ایڈیشن اختتام پذیر
21 کلبس کے درمیان زبردست مقابلے، 260 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) مرکزِ کھیل و ثقافت میں چون ہونگ لیگیسی کپ 2025 کا چوتھا سیزن شاندار انداز میں منعقد ہوا، جس میں کراچی بھر سے اکیس تائیکوانڈو کلبس کے دو سو ساٹھ سے زائد کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔
تین مختلف کیٹیگریز پر مشتمل اس ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جذبے، مہارت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔
ایونٹ کی منتظمہ محترمہ اریبہ حفیظ کی شاندار انتظامی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ مقابلوں کے نتائج کے مطابق وائٹ سے بلو بیلٹ کیٹیگری میں قارینہ تائیکوانڈو اکیڈمی نے پہلی پوزیشن حاصل کی،
مارخور تائیکوانڈو اکیڈمی دوسرے جبکہ الائنس تائیکوانڈو اکیڈمی تیسرے نمبر پر رہی۔ ریڈ سے بلیک بیلٹ کیٹیگری میں ایف کے ایس فیملی نے میدان مارا، راجہز تائیکوانڈو اکیڈمی نے دوسری اور کراچی واریئرز تائیکوانڈو اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ڈیمانسٹریشن کیٹیگری میں کراچی واریئرز نے پہلی جبکہ مرکز ایم ایم اے نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔ ایونٹ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں آغا شیرازی، عابدہ آغا، کامران قریشی، ندیم اصفہانی، رضوان زبیری، ایاز، عابد اعجاز، خرم، فراز اور طلحہ شامل تھے،
جن کی موجودگی نے ایونٹ کی اہمیت اور وقار میں مزید اضافہ کیا۔ چون ہونگ لیگیسی کپ جیسے ایونٹس نہ صرف نوجوانوں کو ایک صحت مند پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں بلکہ تائیکوانڈو جیسے عظیم فن کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جو نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی تربیت کے لیے ناگزیر ہے۔



