کرکٹ

پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو غیرملکی کرکٹ لیگز میں شرکت کی اجازت دیدی

پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو غیرملکی کرکٹ لیگز میں شرکت کی اجازت دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگست میں مختلف غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے۔

عماد وسیم اور محمد عامر کو انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ شرجیل خان کو آسٹریلیا میں ہونے والی ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

نسیم شاہ، محمد عامر اور افتخار احمد کو کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے لیے این او سی جاری ہوا ہے جبکہ فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!