”آزاد ی کپ معرکہ حق” باکسنگ ایونٹ کے مقابلے بدھ 13اگست کو ہوں گے
کراچی ڈوژن کے مرد و خواتین باکسرز حصہ لیں گے۔

”آزاد ی کپ معرکہ حق باکسنگ ایونٹ کے مقابلے بدھ 13اگست کو ہوں گے۔
کراچی ڈوژن کے مرد و خواتین باکسرز حصہ لیں گے۔
کراچی ;(سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی یشن کے تعاون سے یک روزہ ”آزادی کپ معرکہ حق باکسنگ ایونٹ کے مقابلے بدھ 13اگست کو صبح10بجے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ ایرینا ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں منعقد ہوں گا۔
سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ کے مطابق اس اوینڈ میں کراچی ڈویژن کے مرد و خواتین و باکسرز مختلف ویٹ کیٹریگری میں حصہ لیں گے۔ جن کے لئے وزن و ڈراز بروز منگل 12اگست کو شام4تا6بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں منعقدہوں گے۔
چیمپئن شپ کی نگرانی کے ٹیکنیکل آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ محمد رستم بلوچ، عبدالوحید درویش، جمیل خان عبدالرشید بلوچ، مراد بخش،ریفری ججز کے فرائض انجام دیں گے۔
جبکہ مس سمیہ رفیق اناؤنسر ہوں گی۔ رنگ سائڈ میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر سید محمد شاہد ہوں گے۔



