دیگر سپورٹس

سعدیہ نے آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز ڈیف ویمنز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سعدیہ نے آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز ڈیف ویمنز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اسلام آباد (نوازگوھر) سعدیہ نے آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز ڈیف ویمنز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ تہمینہ اور زویا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ چیمپئن شپ کی رنگا رنگ تقریب کا افتتاح وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے کیا۔

اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور سابق سیکرٹری جنرل محمد حسین چھٹہ کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گزشتہ روز لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے افتتاحی روز ڈیف ویمنز کے مقابلے منعقد ہوئے۔ جس میں سعدیہ نے 102 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

تہمینہ نے 87 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور زویا نے 82 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسما 76 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز،لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ، میڈیا اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں۔

چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!