PSL2025

بی بی سی نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی کرکٹ لیگ قرار دے دیا

بی بی سی نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی کرکٹ لیگ قرار دے دیا

لندن : برطانوی نشریاتی ادارے نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کی دوسری سب سے زیادہ تفریح فراہم کرنے والی لیگ قرار دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اسپورٹس نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی دوسری سب سے زیادہ تفریح فراہم کرنے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ قرار دے دیا ہے، جو عالمی درجہ بندی میں صرف بھارتی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے پیچھے ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کو سب سے زیادہ سنسنی خیز اور ناظرین کو آخری لمحے تک محظوظ کرنے والی لیگ کا درجہ حاصل ہوا، جبکہ پاکستان کی پی ایس ایل نے شاندار مقابلوں کے باعث دوسری پوزیشن حاصل کی۔ آئی ایل ٹی 20 تیسرے نمبر پر رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچ آخری گیند تک پہنچے، جبکہ پی ایس ایل اور دی ہنڈریڈ میں بھی آخری اوور تک سنسنی برقرار رکھنے والے میچز کی خاصی تعداد رہی۔

بی بی سی کے ڈیٹا کے مطابق پی ایس ایل میں پہلی اننگز کا اوسط اسکور 180 رنز رہا، جو تمام لیگز میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ آئی پی ایل 179 رنز کے اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر پر آیا۔

سب سے زیادہ تجربہ کار (انٹرنیشنل کیپس رکھنے والے) کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 میں شریک ہوئے، جبکہ سب سے زیادہ چھکے اور چوکے آئی پی ایل میں لگے، جن کے بعد پی ایس ایل کا نمبر آتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بی بی ایل (بگ بیش لیگ) تفریح کے اعتبار سے سب سے نچلے درجے پر رہی، جس کا انڈیکس اسکور صرف 1.04 ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سی پی ایل (کریبیئن پریمیئر لیگ) سب سے طویل دورانیے والے میچز کی حامل لیگ ہے، جہاں مقابلے اوسطاً 3 گھنٹے 54 منٹ تک جاری رہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!