باکسنگ

یوم آزادی انٹرکلب باکسنگ مقابلے چیمپئنز کلب نے ٹرافی اپنے نام کرلی

یوم آزادی انٹرکلب باکسنگ مقابلے چیمپئنز کلب نے ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا ،ریجنل سپورٹس آفس پشاور اورضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے "معرکہ حق” اور جشنِ آزادی کے سلسلے میں قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں باکسنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

جس میںچیمپئنز کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ تین سلور اور چار براﺅنز میڈلز جیت کرٹرافی اپنے نام کرلی ،

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانینگ پشاور اصغر سورانی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ، صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حضراﷲ ،ووشو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اﷲسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھے ۔

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں یوم آزادی آزادی تقریبات کے سلسلے میں انٹر کلب باسکنگ کے مقابلے پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئے جس میں چیمپئنز کلب کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی

آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز ، ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے گولڈ میڈل جیتنے والے کو تین ہزار ، سلور میڈل کو دوہزار اور براﺅنز میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو ایک ہزار روپے دیئے گئے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!