کرکٹ

افغانستان کا ایشیا کپ 2025 کیلئے اسکواڈ فائنل، راشد خان کپتان مقرر

افغانستان کا ایشیا کپ 2025 کیلئے اسکواڈ فائنل، راشد خان کپتان مقرر

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کو قومی اسکواڈ کی قیادت سونپی گئی ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ سے قبل ایک سہ ملکی سیریز میں بھی حصہ لے گی تاکہ کھلاڑی بہترین فارم میں میدان میں اتریں۔ 9 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں افغانستان ٹیم گروپ بی کا حصہ ہے۔ مقابلے بنگلادیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ کے خلاف ہوں گے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق راشد خان کی قیادت اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی افغانستان کو اس بار مضبوط دعویدار بنا رہی ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ ; رحمان اللّٰہ گرباز،ابراہیم زدران،درویش رسولی،صدیق اللّٰہ اتل،عظمت اللّٰہ عمرزئی،کریم جنت،محمد نبی،گلبدین نائب،شرف الدین اشرف،محمد اسحاق،مجیب الرحمٰن،اے ایم غضنفر،نور احمد،فرید احمد ملک،نوین الحق،فضل حق فاروقی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!