دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری

دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی
کرکٹ کے معتبر رسالے وزڈن نے دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی جس میں 4 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔وزڈن کی جانب سے دنیا بھر کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے منتخب 40 نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست میں پاکستان کے چار کرکٹرز جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔وزڈن کی جانب سے اس فہرست میں 23 سال سے کم عمر کرکٹرز کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے اور یہ لسٹ 2019 کے بعد پہلی بار جاری کی گئی ہے ،
جس میں کھلاڑیوں کی موجودہ کارکردگی اور طویل مدتی صلاحیت کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔دنیا کے 40 بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست میں جن پاکستانی کھلاڑیوں نے جگہ حاصل کی ہے ۔
ان میں فاسٹ بولر نسیم شاہ، جارح مزاج اوپنر صائم ایوب، مڈل آرڈر میں تیز رفتاری سے رنز کرنے والے حسن نواز اور مخالف بلے بازوں کو اپنی گھومتی گیندوں سے پریشان کرنے والے علی رضا شامل ہیں۔
ٹاپ ٹین فہرست میں ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کا کوئی بھی نوجوان کرکٹر جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے ۔وزڈن نے اس فہرست میں بھارتی کرکٹر یشوی جیسوال کو پہلے نمبر پر رکھا ہے ۔



