کرکٹ

ایشیا کپ 2025 کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

 ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) نے ایشیا کپ 2025 کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل نے 9 سے 19 ستمبر تک جاری رہنے والے سنسنی خیز گروپ مرحلے کے لیے امپائرز کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان، بھارت، سریلنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کے آفیشلز شامل ہیں۔

اے سی سی کے مطابق پاکستان کے آصف یعقوب اور فیصل آفریدی امپائرنگ پینل میں شامل ہیں جبکہ افغانستان کے احمد پاک اور عزت صافی، بنگلہ دیش سے غازی سوہیل اور مسعود الرحمن، سری لنکا سے رویندرا ویمالاسری اور روچیرا پلیاگوروگے، اور بھارت سے روہن پنڈت اور ویرندر شرما پینل میں شامل ہیں۔

افتتاحی میچ افغانستان اور ہانگ کانگ چائنا کے درمیان کھیلا جائے گا، اس میچ میں عاصف یعقوب اور ویرندر شرما آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ فیصل آفریدی ٹی وی امپائر اور رویندرا ویمالاسری فورتھ امپائر ہوں گے، اور میچ ریفری رچی رچرڈسن کی نگرانی میں ہوگا۔

بدھ، 10 ستمبر کو دبئی میں بھارت کا متحدہ عرب امارات سے میچ ہوگا، جس میں غازی سوہیل اور عزت اللہ صافی آن فیلڈ امپائر ہوں گے، اگلے دن، ابوظہبی میں بنگلہ دیش کا مقابلہ ہانگ کانگ چائنا سے ہوگا، جہاں رویندرا ویمالاسری اور روہن پنڈت گراؤنڈ پر موجود ہوں گے۔

جمعہ، 12 ستمبر کو دبئی میں پاکستان کا مقابلہ عمان سے ہوگا، جس میں مسعود الرحمن اور احمد پاکٹین آن فیلڈ امپائر ہوں گے، ایشین کرکٹ کونسل سپر فور مرحلے اور ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کرے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!