کرکٹ

ایشیا کپ2025 ; بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دیدی

ایشیا کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دیدی

افغانستان 146 رنز بنا کر آؤٹ، مستفیض الرحمان نے 3، نسم احمد، رشاد حسین اور تسکین احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں ایشیا کپ کے نویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم 155 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گربز 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

عظمت اللہ عمرزئی 30، کپتان راشد خان 20، گلبدین نائب 16، محمد نبی 15، نور احمد 14، کریم جنت 6، ابراہیم زادران 5 جبکہ صدیق اللہ اٹل اور غضنفر 0، 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ فضل حق فاروقی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسم احمد، رشاد حسین اور تسکین احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز اسکور کیے۔ بنگلادیش کی جانب سے تنزید حسن 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سیف حسن 30، توحید ہردوئے 26، شمیم حسین 11 اور کپتان لٹن داس 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نور الحسن اور جاکر علی 12، 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

افغانستان کی جانب سے نور احمد اور راشد خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!