کرکٹ

ایشیا کپ: پاکستان، یو اے ای کو شکست دیکر سپرفور مرحلے میں پہنچ گیا

ایشیا کپ: پاکستان، یو اے ای کو شکست دیکر سپرفور مرحلے میں پہنچ گیا

ایشیا کپ 2025 کے دسویں میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 147 رنز کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 17.4 اوورز میں 105 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ راہل چوپڑا 35 رنز بناسکے، دھروو پراشار 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد، شاہین آفریدی اور حارث نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا تھا۔

فخر زمان نے 50 رنز کی اننگز کھیلی، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کپتان سلمان آغا 20 رنز بناکر کر پویلین لوٹ گئے۔ حسن نواز 3 اور خوشدل شاہ 4 رنز بناسکے، شاہین آفریدی نے 29 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سمرن جیت سنگھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی اسکواڈ ; سلمان علی آغا (کپتان)، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حسن نواز، ابرار احمد، حارث رؤف، صاحبزادہ فرحان

یو اے ای اسکواڈ ; محمد وسیم (کپتان)، راہل چوپڑا، حیدر علی، سمرنجیت سنگھ، محمد روہید، محمد زوہیب، عالیشان شرفو، آصف خان، ہرشیت کوشک، دھرو پراشر، جنید صدیق

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!