کرکٹ

قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کراچی میں شروع ہوگیا۔

ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں کانکررز۔ چیلنجرز۔ سٹارز اور سٹرائیکرز حصہ لے رہی ہیں۔

قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ۔ سٹارز اور کانکررز کی کامیابی۔

کراچی 27 ستمبر۔ قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہفتے کے روز کراچی میں شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں کانکررز۔ چیلنجرز۔ سٹارز اور سٹرائیکرز حصہ لے رہی ہیں۔

پہلے روز نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کانکررزنے چیلنجرز کو15 رنز سے شکست دے دی۔ کانکررزم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔ سبینہ نور نے 32 رنز سکور کیے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔

چیلنجرز جواب میں 18 اعشاریہ 5 اوورز میں 94 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ماہین عرفان نے صرف 6 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سٹارز نے سٹرائیکرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 96 رنز بنائے۔ کپتان ذوفشاں ریاض نے 25 رنز سکور کیے۔مناہل پرویز نے 12 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

سٹارز نے جواب میں 9 اعشاریہ 5 اوورز میں 2 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ کپتان کومل خان نے 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ کومل خان اور مناہل پرویز پلیئرز آف دی میچ قرار پائیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!