آخری اوورز میں ٹیم بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکی، سلمان علی آغا

میچ کے آخری اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکے، سلمان علی آغا کا اعتراف
پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اعتراف کیا کہ بھارت کے خلاف فائنل کے آخری اوورز میں ٹیم بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکی۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اور انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
میچ کے بعد ہونے والی تقریب میں کپتان سلمان علی آغا نے رنرز اپ کا چیک وصول کیا۔
خیال رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ فائنل پاک بھارت ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس کے جواب میں بھارت نے ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔



