ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
ویمنز ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے پہلے میچ نیوزی لینڈ کو 89 رنز سے شکست دے دی۔

ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
ویمنز ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے پہلے میچ نیوزی لینڈ کو 89 رنز سے شکست دے دی۔
اندور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 327 رنز کے تعاقب میں کیوی ٹیم 43.2 اوور میں 237 رنز پر ڈھیر ہوگئی، گارڈنر کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کپتان سوفی کی سنچری بھی رائیگاں گئی۔ انہوں نے 111 رنز بنائے، امیلیا کیر نے 33 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اینابیل اور سوفی نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی اور کیویز کو جیت کے لیے 327 رنز کا ہدف دیا تھا۔ گارڈنر نے 83 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی تھی، لیچ فیلڈ نے 45، کِم نے 38 رنز کا حصہ ڈالا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیس اور میری نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔