سکواش

امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز

آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں پہلے روز سیڈڈ کھلاڑی کامیاب

امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز

آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں پہلے روز سیڈڈ کھلاڑی کامیاب

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے پہلے روزتمام سیڈڈ کھلاڑیوں نے کامیابی سمیٹ کر پری کوارٹر فائنلز میں رسائی حاصل کر لی۔

سندھ اسکوا ش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پاکستان اسپورٹس بورڈکراچی سینٹرکے اسکواش کورٹس میں گزشتہ روز شروع ہو گئی۔

آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ کے پہلے روز32کے مین ڈراز کا پہلا راؤنڈ کھیلا گیا۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نویدرحمان کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پہلے روز مختلف کیٹیگریز کے میچز کھیلے گئے

جن میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔بوائز انڈر 19 میں عبیداللہ (کے پی)نے حسن فرید (کے پی) کو 11-1، 11-1، 11-2 سے اورراحیل (کے پی)نے عبداللہ عمران (سندھ) کو 11-1، 11-0، 11-6 سے مات دی جبکہ دیگر میچوں میں داؤد احمد نے محمد مزمل کو3-0سے،احمد کامران نے زاہد کو3-1سے زیر کیا۔

عدنان زمان (سندھ)، عبدالرحمن (کے پی)، محمد عمیر عارف (پی اے ایف) اور زوہیب خان (سندھ) نے بھی پہلے روز کامیابی حاصل کی اور ٹاپ16 میں پہنچ گئے۔

گرلز انڈر 15 کے مقابلوں میں سندھ کی نمرہ بتول نے کے پی کی مومنہ خان کو3-0سے،سندھ کی ویشنوی نے سندھ کی جویریہ کو3-0سے،کے پی کی حبا امتیاز نے کے پی کی بریرہ پیرزادہ کو3-0سے اورپنجاب کی عائشہ شہباز نے سندھ کی وانیہ شاہد کو3-0سے زیر کیا

جبکہ بشریٰ شہباز، صفااحمد، عائشہ شاہد اور فجر نور نے بھی پہلے روز فتح حاصل کی اور دوسرے راؤنڈ میں رسائی کو یقینی بنایا۔بوائز انڈر 13 میں راحیل وکٹر (سندھ) نے محمد عزیر خان (سندھ) کو 11-9، 11-3، 11-3 سے اور محمد صائم (سندھ) نے ہارون آفریدی (کے پی) کو 11-2، 11-3، 11-0 سے شکست دی۔

دیگر میچوں میں احمد علی ناز نے حسنین علی کو 3-0سے،ابراہیم احمد نے میاں محمد سعدکو3-0سے،محمد حسین نے سلمان عدنان کو3-0سے ہرایا اورپری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

بوائز انڈر 11 میں پی اے ایف کے انیس رفیع نے سندھ کے محمد بن نسیم کو3-0سے،سندھ کے محمد حسنین نے کے پی کے عمر نجیب کو3-0سے،سندھ کے علی خان نے کے پی کے احمد مجتبیٰ کو3-1سے اورعبداللہ ریاض نے محمد مجتبیٰ راؤ کو3-0سے ہرایا

جبکہ عبدالرحمن (پی اے ایف)، عبداللہ زیب (پی اے ایف) اور فضل رحمان (سندھ) نے بھی پہلا راؤنڈجیت کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ پکی کر لی۔چیمپئن شپ کے لئے ملک بھر سے 208انٹریز کنفرم ہو ئی ہیں جبکہ ایونٹ میں صوبوں کے علاوہ محکموں کے کھلاڑی بھی بھر پور شرکت کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!