ہاکی

ہاکی کھلاڑیوں کے تمام ڈیلی الاؤنسز ادا ؛ تمام مالی امور نمٹا دئے :طارق بگٹی

ہاکی کھلاڑیوں کے تمام ڈیلی الاؤنسز ادا.تمام مالی امور نمٹا دئے.

کھلاڑی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھیں :طارق بگٹی

ملتان (اظہار عباسی سے) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے فیڈریشن نے سینئر، جونیئر اور انڈر 18 ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز اور پی ایچ ایف ملازمین کے ڈیلی الاؤنسز اور واجبات مکمل طور پر ادا کر دیے ہیں۔

صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ سلطان جوہر کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا جانے والے جونئیر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کے الاؤنسز کی مد میں ایڈوانس رقم بھی ادا کر دی گئی ہے تاکہ وہ مالی پریشانی کے بغیر اپنے کھیل پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔

میر طارق بگٹی نے کہا:ہم نے تمام مالی امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا ہے۔ الحمدللہ، اب تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کر دی گئی ہے۔ تاہم جو کھلاڑی حبیب بینک (ایچ بی ایل) میں اکاؤنٹ نہیں رکھتے، ان کے لیے رقم کی منتقلی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ نیشنز کپ کے دوران کپتان سمیت چند کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا اور میڈیا رپورٹس کے ذریعے اپنے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی تھی، جس پر پی ایچ ایف نے فوری اقدامات کرتے ہوئے تمام واجبات کلیئر کر دیے۔

صدر پی ایچ ایف نے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی اب آنے والے ایونٹس میں پوری توجہ اور جوش کے ساتھ اپنی کارکردگی پیش کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!