ہیڈ کوچ طاہر زمان کا ہاکی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے سے انکار

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے ہاکی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق طاہر زمان اختلافات کی وجہ سے مزید ذمہ داری نہیں نبھانا چاہتے، طاہر زمان نے عہدے سے الگ ہونے کیلئے قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی ہے،
محمد عثمان کو ہیڈ کوچ کے مینیجر کی ذمہ داری ملنے کا امکان، طاہر زمان کے دو کھلاڑیوں کے انتخاب پر پی ایچ ایف سے اختلافات ہوئے۔
دو کھلاڑیوں نے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد کیمپ میں رپورٹ کی، اختلافات برقرار رہے اور طاہر زمان نے استعفی دیا تو پرو لیگ سے قبل پی ایچ ایف غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، طاہر زمان کل ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش نہیں جا رہے۔
طاہر زمان نے سپین کے دورے کیلئے بھی عدم دستیابی کا بتا دیا ہوا ہے، طاہر زمان کے قریبی ذرائع نے ٹیم کی ذمہ داریوں سے بریک لینے کی تصدیق کر دی،
بتایا گیا ہے کہ طاہر زمان بیٹی کی شادی کی وجہ سے دورے پر ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے، طاہر زمان کی بیٹی کی شادی کی مصروفیات کے ساتھ پی ایچ ایف سے اختلافات کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔



