دیگر سپورٹس

لاہور سمارٹ سٹی پنک پولو کپ ; ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور سمارٹ سٹی پنک پولو کپ ; ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پنک پولو کپ 2025ء کے ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد ریجاس /دین پولو کی ٹیم کو 7.5-6گول سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم نے ٹاؤن ہال کو شکست دے کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں پنک پولو کپ 2025ء میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر عادل راؤ (ر)، پولو کے سابق کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد آخری چکر میں ریجاس /دین پولو کی ٹیم کو 7.5-6 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ماسٹر پینٹس کی طرف سے آغا موسی علی خان نے شاندار کھیل پیش کیا اور چار خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر میں بلال حئی نے تین گول سکور کیے

جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ ریجاس /دین پولو کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چار، فیصل شہزاد اور شیخ محمد فرہاد نے ایک ایک گول سکور کیا۔

دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم نے دی ٹاؤن ہال کی ٹیم کو 10-4سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!