ٹٰینس

ایچیسن جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں ابوبکر، امیر، حسنین اور احتشام سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایچیسن جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں ابوبکر، امیر، حسنین اور احتشام سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لاہور: ایچیسن کالج جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2025ء میں لڑکوں کے انڈر 18 سنگلز مقابلوں میں ابوبکر طلحہ، امیر مزاری (ایچیسن)، حسنین علی رضوان اور احتشام ہمائیوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

لڑکوں کے انڈر 18 سنگلز کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ ابوبکر طلحہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حمزہ علی رضوان کو 6-0، 6-0 سے باآسانی شکست دی۔

احتشام ہمائیوں نے زوہیب افضل ملک کو 6-4، 6-1 سے ہرایا، جبکہ حسنین علی رضوان نے سخت مقابلے کے بعد اسد زمان کو 6-3، 6-3 سے مات دی۔ عامر مزاری نے روحب فیصل کے خلاف 7-5، 4-0 (ریٹائرڈ) کی فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

لڑکوں کے انڈر 18 ڈبلز میں ابوبکر طلحہ اور عامر مزاری کی جوڑی نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے عبداللہ پیرزادہ اور عبداللہ سجاد کو 6-1، 6-1 سے شکست دی۔ احتشام ہمائیوں اور زوہیب افضل ملک نے بھی اپنے میچ میں 6-1، 6-1 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ حمزہ احمد اور عبداللہ یوسف نے سنسنی خیز مقابلے میں آریان حسن اور اوحد مصطفیٰ کو 6-2، 6-7، 10-8 سے شکست دی۔

لڑکیوں کے انڈر 18 مقابلوں میں بسمل ضیا، فجر فیاض، لبیا دراب اور حاجرہ سہیل نے شاندار فتوحات حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ بسمل ضیا نے ایمان مبشر کو 6-0، 6-0 سے زیر کیا، جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی سیدھے سیٹوں میں کامیابیاں سمیٹیں۔

لڑکوں کے انڈر 14 ایونٹ میں شایان آفریدی، محمد ایان اور اوحد مصطفیٰ نے سخت مقابلوں کے بعد کامیابی حاصل کی۔ انڈر 12 کیٹیگری میں محمد ایان، محمد ابراہیم حسین گل، مصطفیٰ ازیر رانا اور محمد شایان آفریدی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ لڑکیوں کے انڈر 12 ایونٹ میں خدیجہ خلیل، شاہنور عمر اور ایمان ریحان نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!