قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ ; اسرار اللہ اور معاذ صداقت کی سنچریاں
اذان اویس 99 رنز پر ناٹ آؤٹ

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ۔ اسرار اللہ اور معاذ صداقت کی سنچریاں ; اذان اویس 99 رنز پر ناٹ آؤٹ
اسلام آباد 24 اکتوبر۔ قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے پہلے دن اسرار اللہ اور معاذ صداقت نے سنچریاں سکور کیں۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں بہاولپور نے ملتان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 276 رنز بنائے تھے۔ سعدخان 74 اور محمد عمار71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد شہریار50 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی بلوز نے لاہور وائٹس کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 326 رنز بنائے تھے۔ رمیز عزیز 77 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔عمیر بن یوسف 73 اور دانش عزیز 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
عمران خان سٹیڈیم پشاورمیں پشاور نے ایبٹ آباد کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 346 رنز بنائے تھے۔ اسرار اللہ نے 117 اور معاذ صداقت نے 114 رنز بنائے۔ ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 213 رنز کا اضافہ کیا۔
مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آْباد میں فاٹا کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ریحان آفریدی نے 56 رنز سکور کیے۔آفاق آفریدی اور جہانداد خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
فیصل آباد نے کھیل ختم ہونے پر بغیر کسی نقصان کے 127 رنز بنائے تھے۔حسن رضا 59 اور فہم الحق 49 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں سیالکوٹ نے اسلام آْباد کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 365 رنز بنائے تھے۔ اذان اویس 99 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔عاشر محمود نے 73 اور محمد ولید نے 59 رنز سکور کیے۔



