کرکٹ

چھاتی کے کینسر سے آگاہی، پاکستانی ٹیم پہلے ٹی ٹونٹی میں گلابی کٹ پہنے گی

چھاتی کے کینسر سے آگاہی، پاکستان ٹیم پہلے ٹی ٹونٹی میں گلابی کٹ پہنے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کے تحت جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں گلابی کٹ پہنے گی۔

اقوام متحدہ کے ویژن کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنک ربن پاکستان کے ساتھ چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

پاکستان ٹیم راولپنڈی میں پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہنے گی۔ جنوبی افریقی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہنیں گے۔ میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی۔

کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات بھی شیئر کریں گے۔ پنک ربن اسپتال لاہور میں 28 اکتوبر کو مفت اسکریننگ اور چیک اپ فراہم کرے گا۔

پی سی بی کے سی او او سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے ذریعے عوامی آگاہی پھیلانا پی سی بی کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!