دیگر سپورٹس

محمد یاسر کھوکھر نے 18ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا

محمد یاسر کھوکھر نے 18ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد، 26 اکتوبر 25: محمد یاسر کھوکھر نے 18ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان، جیسیا تصور اور ماسٹر مصعب آصف نے بالترتیب سینئر، لیڈیز اور جونیئر کیٹیگریز میں ٹائٹل جیتے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے ان کی مہارت اور اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔

انہوں نے اسپانسرز، میڈیا اور مارگلہ گرین گالف کلب کی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل تعاون کی بھی تعریف کی، جن کی اجتماعی کوششوں نے ایونٹ کی شاندار کامیابی کو یقینی بنایا۔

پانچ روزہ گالف کپ 22 سے 26 اکتوبر 2025 تک مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان بھر سے تقریباً 300 گولفرز نے شرکت کی اور امیچور سینئرز، لیڈیز اور جونیئرز سمیت متعدد کیٹیگریز میں مقابلے منعقد ہوئے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2007 سے قومی گالف سرکٹ میں ایک باقاعدہ اور اہم ایونٹ ہے۔ اس ایونٹ کا باقاعدہ انعقاد قومی سطح پر کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

تقریب میں افسران، منتظمین، اسپانسرز، گالفرز اور میڈیا کے اراکین سمیت مختلف معززین نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!