کرکٹ

بابراعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

بابراعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپس آنے والے بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

بابر اعظم "babar azam” دو گیندیں کھیلنے کے بعد کوربن بوش کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ان سے قبل شاہد آفریدی بھی ٹی ٹوئنٹی میں آٹھ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں،

اس طرح اب بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

اس فہرست میں صائم ایوب، عمر اکمل اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے پہلے کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کے پہلے بیٹنگ کی اور 195 رنز کا ہدف دیا۔

جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور 19 ویں اوور میں 139 رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!