ویٹ لفٹنگ

ولی ویٹ لفٹنگ کلب نے پنجاب انٹر کلب مینز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ولی ویٹ لفٹنگ کلب نے پنجاب انٹر کلب مینز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی

گوجرانوالہ کے ولی ویٹ لفٹنگ کلب نے پنجاب انٹر کلب مینز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر سہیل جاوید بٹ کے مطابق کل رات بمقام محمود شہید ویٹ لفٹنگ کلب سیٹلائٹ ٹاؤن 43 پوائنٹ کے ساتھ چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی۔

برادرز ویٹ لفٹنگ کلب نے 34 پوائنٹ رنراپ ٹرافی اور چودھری محمد امین ویٹ لفٹنگ کلب نے 28 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن کی ٹرافی جیتی ۔ مینز کےدو روزہ مقابلوں میں 15 کلبوں کے اینٹی ڈوپنگ ایکشن آگاہی پلان کورس کے شرکا سند یافتہ ویٹ لفٹروں نے شرکت کی ۔

سینکلیر رولز کے مطابق ولی ہیلتھ کلب کے مصب سیٹھی نے بہترین ویٹ لفٹر کا ایوارڈ جیتا۔کرنل ریٹائرڈ آصف ڈار سابق سیکرٹری پاکستان لان ٹینس فیڈریشن نے چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح کیا جبکہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیف کوآرڈینیٹر حافظ عمران بٹ نے ونر ٹرافیاں تقسیم کیں ۔

اس موقع پر کامن ویلتھ گیمز برمنگھم کے چیمپین نوح دستگیر بٹ ، ہنزلہ دستگیر بٹ ،ٹوکیو اولمپکس اولمپیئن طلحہ طالب،راشد ندیم بٹ،ڈی ایس او فیصل میر ،

سابق ایم پی اے میاں مسعود حسن آف آف پی پی پی،مظہر اقبال رندھاوا ، آرگنائزنگ سیکرٹری امجدمقصود راٹھور، عثمان امجد راٹھور ،محمد اسلام ناطق ،اور دیگر معززین شامل تھے ۔

60 کلو کلاس میں چودھری امین کلب کے حور علی ٹوٹل 185 کلو گولڈ ،محمود کلب گوجرنوالہ علی حسین 180 کلو سلور،اے ا ے آر ٹی، ART کلب لال علی157کلو براونز،

65 کلو کیٹگری میں ولی کلب کے مصب سیٹھی 233کلو ٹوٹل گولڈ ،برادرذ جم کے فرخان جاوید 215 کلو سلور ،رفیق کلب کے صائم اجمل 182 کلو کے ساتھ براؤنز میڈلسٹ ،

71کلو کلاس میں سبحان اللہ کلب کے محمد سعود ضیاء 245 کلو ٹوٹل گولڈ ،منشا کلب کے سیموئل منشاء 196کلو سلور ،سٹار کلب کے شعیان 179کلو براؤنز،79 کلو ھجویری کلب کےعامر علی گولڈ 252کلو ،ولی کلب عبد الرحمن قادر 242 ،برادرز کلب کے عبدالقادر ٹوٹل 235 کلو براونز،88 کلو چودھری امین کلب کے مدبر بٹ 235 کلو گولڈ ،

برادرز جم کے ایان 220 ٹوٹل سلور، چودھری امین کلب کے سعاد بھٹی 202 کلو براؤنز،110کلو کلاس کیٹگری میں برادرز جم کے رانا شعبان 239 کلو ٹوٹل گولڈ ،ولی کلب کے حمزہ خان زبردست مقابلے کے بعد 238کلو ٹوٹل ایک کلو سے شکست ہوئی ،

اے آر ٹی کلب کے فرید علی 211کلو ٹوٹل براؤنز میڈل ,110 کلو پلس کیٹگری میں ولی کلب گوجرانوالہ کے محمد یحیی فزیکل جسمانی وزن 135 کلو کے ساتھ 265کلو ٹوٹل گولڈ ،

چوھدری آمین کلب کے اورنگ زیب 234 ٹوٹل کے ساتھ سلور ،اےار ٹی کلب کے محمد علی 211 کلو ٹوٹل کے ساتھ براؤنز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔شائقین کی ایک کثیر تعداد نے دونوں دن مقابلے دیکھے اور ویٹ لفٹروں کو داد دی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!