ویٹ لفٹنگ

پنجاب انٹر سکول ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ ؛ قائد اعظم اسکول کی شاندار کارکردگی

پنجاب یوتھ گیمز انٹر سکول ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ،قائد اعظم اسکول نے برتری حاصل کرلی.

لاہور ; پنجاب یوتھ گیمز انٹر سکول ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ2025 بمقام نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب نشتر پارک پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی۔

اس چیمپئن شپ میں 16 سکولز کے 43 ویٹ لفٹرز نے حصہ لیا جس میں سے قائد اعظم اسکول نے برتری حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق چیمپین شپ کا افتتاح پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹوافیسر ادریس حیدر خواجہ ، وقار علی جنرل سیکر ٹر ی اور عقیل جاوید بٹ جنرل سیکرٹری پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن نے کیا۔

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے میڈیا کوارڈینیٹر سہیل جاوید بٹ کے مطابق پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں حامد، یوسف بلال، سکندر، احسن شاہ، ایان علی ،عامر بٹ،

دوسری پوزیشن فاحر علی، محمد رفیق، عبدلہادی زیشان بٹ،عمر فاروق، محمد طاہر، تیسری پوزیشن ولی کامران، صفدر حسین، عاشر محمود نے حاصل کی۔

پوزیشن حاصل کرنے والوں کو میڈل اور سرٹیفکیٹ دیے گیے۔انٹر کالج مقابلے اج پنجاب سٹیڈیم ھونگے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!