کرکٹ
اظہر علی پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے مستعفیٰ

اظہر علی پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے مستعفیٰ
سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو ارسال کر دیا ہے۔اظہر علی بطور ممبر سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ آف یوتھ پروگرام ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ معاملات پر ان کے پی سی بی سے اختلافات تھے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور قومی انڈر نائنٹین ٹیم کا انچارج بنائے جانے کے بعد اظہر علی کے اختیارات محدود ہوگئے تھے، جس کے باعث انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔
پی سی بی نے چند روز قبل سرفراز احمد کو دونوں ٹیموں کی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔



