سکواش

نیشنل گیمز میں سندھ سکواش ایسوسی ایشن کی بدانتظامی کھل کر سامنے آگئی

نیشنل گیمز میں سندھ سکواش ایسوسی ایشن کی بدانتظامی کھل کر سامنے آگئی

کراچی: نیشنل گیمز 2025 کے دوران جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں شدید بدانتظامی دیکھنے میں آئی، جس پر مختلف ٹیموں اور آفیشلز نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 17 ستارہ (Star) بین الاقوامی اور قومی ٹیموں کو محض دو squash courts فراہم کیے گئے، جس کے باعث شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔

ذرائع کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہونے والے میچز شام تک بھی مکمل نہ ہو سکے، جبکہ کھلاڑیوں کو پورا دن انتظار اور ذہنی دباؤ کا سامنا رہا۔ متعدد ٹیموں نے شکایت کی کہ وہ "در بدر دھکے” کھاتے رہے اور نہ بیٹھنے کی مناسب جگہ تھی، نہ وارم اپ کا مطلوبہ وقت دیا گیا۔

مزید برآں، کھلاڑیوں اور کوچز نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جب نیوی اسکوائش کلب جیسا بہترین متبادل وینیو دستیاب تھا، تو سندھ اسکواش ایسوسی ایشن نے اتنے بڑے ایونٹ کو نیشنل کوچنگ سینٹر میں محدود سہولیات کے ساتھ کیوں منعقد کیا۔

شریک ٹیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ قومی سطح کے ٹورنامنٹس کے لیے بہتر انتظامات، مناسب وینیوز اور مکمل شیڈولنگ کو یقینی بنایا جائے، تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فیئر پلے متاثر نہ ہو۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!