سکواش لیجنڈ قمرزمان نے پرائیڈ آف پرفارمنس ٹرافی داﺅد خان کو پیش کی

سکواش لیجنڈ قمرزمان نے پرائیڈ آف پرفارمنس ٹرافی داﺅد خان کو پیش کی
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) سکواش کے سابق چیمپئن اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان نے گزشتہ روز پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے دی جانے والی پرائیڈ آف پرفارمنس ٹرافی خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر داﺅد خان کو پیش کی
اس موقع پر سکواش کے بہترین کھلاڑیوں میں صدر داﺅد خان اور قمرزمان نے سکواش ریکٹس بھی تقسیم کئے‘اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر داﺅد خان نے کہا کہ انٹرنیشنل لیول پر ہمارے جونیئر کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں
اور اس کے پیچھے شبانہ روز محنت ہے‘گراس روٹ لیول سے کام شروع کیا تھا اور آج ہمارے کھلاڑی پوری دنیا میں ملک و قوم کانام روشن کررہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا
انہوں نے کہا کہ قمرزمان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے ہمیں ساتویں مرتبہ پرائیڈ آف پرفارمنس ٹرافی پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے دی گئی جو بہت بڑا اعزاز ہے
انہوں نے کہا کہ سالانہ چھبیس ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے اوراپنی مددآپ کے تحت محنت کررہے ہیں جبکہ پانچ سال سے زائد عرصے سے کوئی گرانٹ نہیںملی انہوں نے کہا کہ انٹر سکولز‘کالجز‘یونیورسٹیز بھی کروا رہے ہیںاور ہمیں اچھے کھلاڑی مل رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر گرلز کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور گرلز بھی اچھی پرفارمنس دکھا رہی ہیں‘
سکواش لیجنڈ قمرزمان نے صدر ایسوسی ایشن داﺅد خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ہمیں پھر فیڈریشن نے اعزاز سے نوازا اور آئندہ بھی محنت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔



