نیشنل گیمز: پاکستان آرمی نے48گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری مزید مستحکم کر لی
واپڈا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی سات گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود

نیشنل گیمز:پاکستان آرمی نے48گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری مزید مستحکم کر لی
واپڈا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی سات گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرمی نے35 ویں نیشنل گیمز میں 48گولڈ میڈلز جیت کر میڈ ل ٹیبل پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا،واپڈا14گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی سات گولڈ میڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
کراچی میں جار ی نیشنل گیمز کے پانچویں روز تک مجموعی طور پر 78گولڈ،76سلور اور 116 برانز میڈلز کا فیصلہ ہو گیا۔
میڈلز ٹیبل پر پاکستان آرمی کا دستہ46گولڈ،15 سلور اور11 برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست تھا جبکہ واپڈا 14گولڈ،8 سلور اور 11برانز میڈلز حاصل کر کے ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
پاکستان نیوی سات گولڈ،آٹھ سلور اور 10 برانز میڈلز حاصل کر کے تیسری،پاکستان ائر فورس چار گولڈ،چھ سلور اور پانچ برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے،ایچ ای سی تین گولڈ،10 سلور اور15 برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن لئے ہوئے تھی۔
خیبر پختونخوا دو گولڈ،تین سلور اور12 برانز میڈلز کے ساتھ چھٹے،پنجاب ایک گولڈ،13سلور اور 16 برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں،سندھ کا دستہ ایک گولڈ،6سلور اور 10برانز میڈلز کے ساتھ آٹھویں نمبر پر تھا۔
بلوچستان نے پانچ سلور اور پانچ برانز،پولیس نے آٹھ برانز،گلگت بلتستان نے آٹھ برانز اور آزاد جموں کشمیر نے ایک برانزمیڈل حاصل کیا ہے جبکہ اسلام آباد کے کھلاڑیوں کو تا حال پہلے میڈل کی تلاش ہے۔



