دیگر سپورٹس

نیشنل گیمز:واپڈا کے سمیع اللہ اور فائقہ ریاض پاکستان کے تیز ترین مردو خاتون ایتھلیٹ بن گئے

جیولن تھرو میں فخر پاکستان ارشد ندیم کا گولڈ میڈل،سندھ کی9سالہ کائنات نے 10ہزار میٹرز میں برانز میڈل جیت کر سب کو حیران کر دیا

نیشنل گیمز:واپڈا کے سمیع اللہ اور فائقہ ریاض پاکستان کے تیز ترین مردو خاتون ایتھلیٹ بن گئے

جیولن تھرو میں فخر پاکستان ارشد ندیم کا گولڈ میڈل،سندھ کی9سالہ کائنات نے 10ہزار میٹرز میں برانز میڈل جیت کر سب کو حیران کر دیا

پہلے روز آرمی اور واپڈا نے پانچ پانچ گولڈ میڈلز جیتے،نیوی نے بھی ایک گولڈ میڈل حاصل کیا،ایچ ای سی نے تین سلور اور ایک برانز میڈل اپنے نام کیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) واپڈا کے سمیع اللہ اور واپڈا ہی کی فائقہ ریاض نیشنل گیمز میں 100میٹرز دوڑ جیت کر پاکستان کے تیز ترین مرد و خاتون ایتھلیٹ بن گئے۔ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

پہلے روزآرمی اور واپڈانے پانچ پانچ گولڈ میڈلزحاص کئے جبکہ نیوی نے بھی ایک گولڈ میڈل اٹھایا۔

آرمی نے پانچ گولڈ،تین سلور اور چھ برانز،واپڈا نے پانچ گولڈ اور چار سلور،نیوی نے ایک گولڈ اور ایک سلور،ایچ ای سی نے تین سلور اور ایک برانز جبکہ پنجاب سندھ اور کے پی نے بھی ایک ایک برانز میڈل جیتا۔

نیشنل گیمز کے ایتھلیٹکس ایونٹ کے پہلے روز 11گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا۔واپڈا کے سمیع اللہ نے100میٹرز کی ریس 10.30سیکنڈز میں مکمل کی اور گولڈ میڈل اپنے نا م کیا جبکہ آرمی کے عثمان علی اور راشد ریاض نے بالترتیب سلور اور برانز میڈل جیتا،

خواتین کی100میٹرز ریس میں واپڈا کی فائقہ ریاض نے11.40سیکنڈز کے ساتھ گولڈ،ایچ ای سی کی خولہ عمر خان نے سلور اور آرمی کی تمین خان نے برانز میڈل جیتا۔

مردوں کے جیولن تھرو(نیزہ بازی)میں واپڈا کے ارشد ندیم نے 81.81میٹرز دور نیزہ پھینک کر گولڈ میڈل جیتا جبکہ واپڈا ہی کے یاسر سلطان 70.77میٹرز کے ساتھ سلور میڈل کے حق دار رہے۔

آرمی کے محمد ابرار نے برانز میڈل جیتا۔مردوں کی پانچ ہزار میٹرز ریس میں آرمی کے محمد اختر نے 14منٹ اور36.41سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔واپڈا کے عامر سہیل نے سلور اور پی اے ایف کے محمد زوہیب نے برانز میڈل پر اکتفا کیا۔

خواتین ہائی جمپ میں واپڈا کی نورین فاطمہ نے 1.53میٹرز کے ساتھ گولڈ،ایچ ای سی کی امتل رحمان نے سلور اور آرمی کی عروج ایوب نے برانز میڈل لیا۔

مردوں کے لانگ جمپ میں نیو ی کے انصر عباس نے 7.68میٹرز کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ واپڈا کے فراز خان نے سلور اور آرمی کے رضوان الدین نے برانز میڈل پایا۔

شاٹ پٹ مینز میں آرمی کے جمشید علی نے 16.95میٹرز کے ساتھ گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا جبکہ آرمی کے نوشیروان نے سلور اور ایچ ای سی کے صاحبزادہ کاشف نے برانز میڈل لیا۔

شاٹ پٹ ویمنز میں آرمی ک نبیلہ کوثر نے 12.48میٹرز کے ساتھ گولڈ،ایچ ای سی کی خدیجہ ماہوین نے سلور اور پنجاب کی میمونہ نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

خواتین کی دس ہزار میٹرز ریس میں واپڈا کی ماریہ بی بی نے 44منٹ اور 21.40سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ نیوی کی ممتاز نعمت نے سلور اور سندھ کی نو سالہ کائنات نے برانز میڈل جیت کر ٹریک پر موجود کھلاڑیوں،آفیشلز اور شائقین سے بھر پور داد اور شاباش سمیٹی۔

خواتین کے پول والٹ مقابلوں میں آرمی ک نوریں حسین نے 2.90میٹرز کےء ساتھ گولڈ میڈل کا حصول یقینی بنایا جبکہ واپڈا کی عمارہ شاہین سلور اور آرمی کی عظمیٰ شاہین برانز میڈل حاصل کر سکیں۔

تین ہزار میٹرزاسٹپل چیس میں آرمی کے طلحہ سلیم نے 9منٹ اور11.40سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ آرمی ہی کے محمد بلا ل نے سلور اور خیبر پختونخوا کے خبیب نے برانز میڈل جیتا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!