نیشنل گیمز ہاکی: واپڈا،پنجاب اور پی اے ایف کی کامیابی

نیشنل گیمز ہاکی:واپڈا،پنجاب اور پی اے ایف کی کامیابی
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) نیشنل گیمز ہاکی ایونٹ کے مقابلوں میں پنجاب،پاکستان ائر فورس اور واپڈا نے کامیابی سمیٹ لی۔نیشنل گیمز ہاکی گرلز ایونٹ میں پنجاب نے بلوچستان کو 19-0کے واضح فرق سے شکست دی۔
پنجاب کی جانب سے شارقہ نے ڈبل ہیٹرک سمیت 7 گول اسکور کیے، لاریب عابد نے 5، مہک راشد نے 3 جبکہ ملیحہ یونس نے 2 اور سائرہ یونس و لائبہ یاسمین نے ایک ایک گول اسکور کیا۔مینز ایونٹ میں پاکستان ایئر فورس نے خیبر پختونخوا کو4-3 سے ہرا دیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان علی نے 3 جبکہ عثمان اشرف نے ایک گول اسکور کیا۔دوسرے میچ میں واپڈا نے سندھ کو 8-0سے زیر کیا۔ واپڈا کے توثیق ارشد نے چار،اعجاز علی نے دو جبکہ علی عزیز اور علیم عثمان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
مہمانِ خصوصی ممبر قومی اسمبلی محترمہ شازیہ صوبیہ اسلم سومرو تھیں۔ ان کا استقبال سیکرٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن و آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رمضان جمالی اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر دانش کلیم نے کیا۔۔
اس موقع پر میڈیا کوآرڈی نیٹر انٹر نیشنل محمد علی،کامران شریف اور دیگر بھی موجود تھے۔


