نیشنل گیمز ہینڈ بال: پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی نے کامیابی سمیٹ لی

نیشنل گیمز ہینڈ بال: پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی نے کامیابی سمیٹ لی
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) 35 ویں نیشنل گیمز کے ہینڈ بال مقابلوں میں پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی نے اپنے میچز جیت لئے۔منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد پرایونٹ کا افتتاح سی ای او میڈی کیم ظفر باری نے کیا۔
اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی محمد سعید آرائیں، سیکرٹری عائشہ رزاق، پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
ایونٹ کے افتتاحی روز مردوں کے مقابلوں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی اور پنجاب جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا،پاکستان آرمی اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں نے کامیابی سمیٹ لی۔
مردوں کے پہلے میچ میں پاکستان واپڈا نے پاکستان پولیس کو 15-33سے، دوسرے میچ پاکستان آرمی نے سندھ کو 0-54 سے اور تیسرے میچ میں پنجاب نے بلوچستان کو 29-14 سے ہرا دیا۔
ویمنز میں ایونٹ کے دوسرے روز آرمی نے خیبر پختونخوا کو 28-4سے،پنجاب نے آزاد جموں و کشمیر کو 8-28 سے اورسندھ نے گلگت بلتستان کو 2-7سے ہرا دیا۔
قبل ازیں پہلے روز کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے پاکستان پولیس کو31-7سے،خیبر پختونخوا نے گلگت بلتستان کو27-0سے اور پاکستان آرمی نے سندھ کو32-2سے آسان شکست دی۔ ایونٹ کوارڈینیٹر کے فرائض طاہر حمید انجام دے رہے ہیں۔
نیشنل گیمز شوٹنگ ایونٹ میں آرمی کے گولڈ میڈلز کی تعداد 10ہو گئی
نیشنل گیمز کے شوٹنگ مقابلوں کے تیسرے روز پاکستان آرمی نے 10گولڈ میڈلز کے ساتھ واضح برتری حاصل کر لی تھی،پاکستان نیوی 6گولڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود تھی۔
شوٹنگ کے مقابلے پی این کاساز کے شوٹنگ رینج پر کھیلے جارہے ہیں۔میڈل ٹیبل پر پاکستان آرمی 10گولڈ،سات سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ برتری لئے ہوئے ہے جبکہ پاکستان نیوی 6گولڈ،سات سلور اور سات برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
پاکستان ائر فورس دو سلور اور تین برانز میڈل کے ساتھ تیسرے،سندھ دو برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے،ایچ ای سی دو برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھی۔
10میٹرز ائر رائفل ویمنز میں آرمی کی مہر خالق نے گولڈ،نیوی کی امبر دلاور نے سلور اور نیوی ہی کی سارہ سلیم نے برانز میڈل جیتا۔اسی کیٹیگری کے ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ،نیوی نے سلور اور ایچ ای سی نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
50میٹرز پسٹل مینز میں پاکستان نیوی کے شاہ رخ خان نے547کے اسکور کے ساتھ گولڈ،پاکستان آرمی کے کلیم اللہ نے سلور اور آرمی ہی کے اظہر عباس نے برانز میڈل حاصل کیا۔ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ،نیوی نے سلور اور پاکستان ائر فورس نے برانز میڈل جیتا۔



