دیگر سپورٹس

بلوچستان میں کھیلوں کا انفراسٹرکچر بدترین صورتحال کا شکار عملی اقدامات کا فقدان برقرار

بلوچستان میں کھیلوں کا انفراسٹرکچر بدترین صورتحال کا شکار عملی اقدامات کا فقدان برقرار

سپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد

بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے سرکاری دعوے عملی اقدامات کی عدم موجودگی کے باعث محض کاغذی ثابت ہورہے ہیں صوبے بھر میں گراؤنڈز کی زبوں حالی اور جدید سہولیات کی کمی نے نوجوانوں کو کھیلوں سے دن بدن دور کیا جارہا ہے

جبکہ کئی اضلاع میں موجود میدان عدم توجہی کے باعث کھنڈر کا منظر پیش کررہے ہیں محکمہ کھیل کی جانب سے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے بڑے بڑے اعلانات تو سامنے آتے ہیں تاہم عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں

متعدد علاقوں میں نہ تو نئے گراؤنڈز کی تعمیر ہورہی ہے اور نہ ہی موجودہ میدانوں کی مرمت یا بحالی پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے ساتھ معاشرتی ہم آہنگی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن بلوچستان میں اس اہم شعبے کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے

صوبے کے کھلاڑیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بحالی گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن اور کھیلوں کے فروغ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف واپس لایا جاسکے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!