PSL2026کرکٹ

پی ایس ایل 11: سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ کے ساتھ معاہدہ کر لیا

پی ایس ایل 11: سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ کے ساتھ معاہدہ کر لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے بڑے دھماکے کا اعلان کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

یہ اعلان پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے کیا، اسٹیو اسمتھ اس سیزن میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے میدان میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایشیز سیریز اور بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اسٹیو اسمتھ کو سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم نے ڈائریکٹ سائن کر کے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

اسٹیو اسمتھ نے اپنی کرکٹ کیریئر میں اب تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 67 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے 1094 رنز بنائے ہیں اور 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی شمولیت سیالکوٹ اسٹالینز کے لیے مضبوط بیٹنگ لائن اپ کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔

اس سے قبل سیالکوٹ اسٹالینز نے سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ٹم پین کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔

ٹم پین نے آسٹریلیا کی جانب سے 35 ٹیسٹ اور 35 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں حصہ لیا اور ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت بھی کی ہے، جس کی بدولت انہیں کوچنگ کے تجربے کے ساتھ ٹیم کو مضبوط بنانے کی توقع ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک منعقد ہوگا اور اسٹیو اسمتھ کی شمولیت سے سیالکوٹ اسٹالینز کے مداحوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسمتھ کی بیٹنگ اسٹائل اور تجربہ ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں فرق ڈال سکتا ہے، جبکہ اس سیزن میں پی ایس ایل کو عالمی سطح پر اور بھی زیادہ دلچسپی ملنے کے امکانات ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!