
لاہور ڈویژن کرکٹ ٹیم کیلئے ٹرائلز 21اپریل کو ہوں گے
لاہور( سپورٹس لنک) لاہور ڈویژن کی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 21 اور 22 اپریل، 2026 کو ہونگے۔ منتخب ٹیم وزیر اعلیٰ پنجاب انٹر ڈویژن چیمپیئن شپ 2026 میں حصہ لے گی۔
ٹرائلز ڈویژنل سپورٹس آفس لاہور کے زیرِ نگرانی ہونگے ٹرائلز میں اہلیت کے لیے کھلاڑی کا انڈر 23 سال جن کی پیدائش یکم جنوری 2004 یا اس کے بعد کی ہو اور ایج گروپ انڈر 19کےلیے وہ کھلاڑی جو یکم جنوری-2008 کو یا اس کے بعد پیدا ہوئے ہوں،
اوپن عمر کی کوئی حد نہیں۔ عمر کے تعین کےلئے قومی شناختی کارڈ، ایف آر سی اور بی فارم کےمطابق کھلاڑی کا لاہور ڈویژن (لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے۔
ٹرائلز صبح 10:00 بجے کرکٹ سٹیڈیم آشیانہ قائد نزد آشیانہ قائد ہاؤسنگ سکیم، کماہاں روڈ، فیروز پور روڈ، لاہورمیں ہونگے۔
ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور نے کھلاڑیوں سے درخواست کی ہے کہ ٹرائلز کے دن اپنی اہلیت کی تصدیق کے لیے اصل شناختی کارڈ یا بی فارم کے ساتھ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ لائیں اور سلیکشن کمیٹی کو پیش کریں۔”



