ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

Written by

in

چین میں ہونے والی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیاہے۔

پاکستان کے نوجوان کھلاڑی چین کے شہر پانژیہوا میں ہونے والی 33ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپیئن شپ 2026 میں شرکت کے لیے مکمل تیار ہیں۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مطابق یہ معتبر ایونٹ 20 سے 24 مئی تک جاری رہے گا۔ قومی دستے کی قیادت ڈائریکٹر اکیڈمیز گروپ کیپٹن (ر) عرفان اصغر اور ہیڈ کوچ فہیم گل کررہے ہیں۔

پاکستان کی 7 رکنی ٹیم میں 5 مینز اور 2 ویمنز پلیئرز شامل ہی، سحرش علی اور ماہنور علی دونوں بہنیں گرلز انڈر 15 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

بوائز انڈر 19 میں عبداللہ نواز، انڈر 17 میں نعمان خان اور انڈر 13 میں مصطفیٰ خان کو منتخب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بوائز انڈر 15 کیٹیگری میں احمد رایان خلیل اور سہل عدنان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ 20 سے 24 مئی تک چین میں کھیلی جائے گی۔

اسکواش فیڈریشن کے حکام نے نوجوان کھلاڑیوں کی تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دستہ بہترین فارم میں ہے اور امید ہے کہ وہ شاندار کارکردگی دکھا کر اسکواش کی دنیا میں پاکستان کی بالادستی برقرار رکھیں گے۔ قومی ٹیم ان مقابلوں میں ٹائٹلز جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔

error: Content is protected !!