Gamesدیگر سپورٹس

فسٹ بال کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کیلئے ٹریننگ کیمپ

نثار احمد اور عبدالمنان سلیم نے نوجوان پلیئرز کو کھیل کے قوانین اور تکنیک سے روشناس کرایا

فسٹ بال کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کیلئے ٹریننگ کیمپ

نثار احمد اور عبدالمنان سلیم نے نوجوان پلیئرز کو کھیل کے قوانین اور تکنیک سے روشناس کرایا

نمائشی میچ بھی منعقد کیا گیا،فاتح ٹیم کو ٹرافی دی گئی، اورنگزیب سلطان نے انعامات تقسیم کیے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سندھ فسٹ بال ایسوسی ایشن ،فسٹ بال کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کے مشن پر گامزن ہو گئی ۔

اس حوالے سے سندھ فسٹ بال ایسوسی ایشن نے کراچی ڈویژن فسٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ٹاو ¿ن میں نوجوان نسل کو فسٹ بال کھیل بارے آگاہی دینے کیلئے ایک ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا۔

 

جس میں شاہ فیصل ٹاون کے اسکول اور کالج کے لڑکوں اور لڑکیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تربیت کیمپ میں شریک نوجوان کھلاڑیوں کو سندھ فسٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نثار احمدنے کھیل کی تاریخ ، بنیادی مہارتوں اور قوانین بارے آگاہ کیا۔

کراچی ڈویژن فسٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالمنان سلیم نے کیمپ میں شریک پلیئرز کو کھیل کے اصولوں اور تکنیک سے روشناس کرایا۔

فسٹ بال کھیل کے آگاہی اور ٹریننگ کیمپ میں ناصر اقبال ، اورنگزیب سلطان سمیت دیگر معزز مہمان بھی شریک تھے ۔کیمپ میں شریک نوجوان پلیئرز کو کھیل کی بنیادی باتوں بارے آگاہی دینے کے بعد تربیت بھی دی گئی۔

کھلاڑیوں کو فسٹ بال کھیل کے قوانین، فٹنس ڈرلزاور ٹیم ورک بارے عملی مشق کرائی گئی،بعد ازاں ایک نمائشی میچ بھی منعقد کیا گیا۔فاتح ٹیم کو وننگ ٹرافی بھی دی گئی۔

مہمان خصوصی انٹرنیشنل ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان ، نثار احمد، عبدالمنان سلیم اور ناصر اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

مہمان خصوصی انٹرنیشنل ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیل کے فروغ کیلئے ایسے آگاہی اور ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہ فیصل ٹاون سمیت کراچی کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،

بس انہیں صحیح پلیٹ فارم اور رہنمائی کی ضرورت ہے، یہی کھلاڑی مستقبل میں پاکستان فسٹ بال ٹیم میں شامل ہو کر عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!