اسنوکر

علی اصغر ولیکا آل پاکستان اسنوکر چیمپئن شپ ; لیگ مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا

سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی

علی اصغر ولیکا آل پاکستان اسنوکر چیمپئن شپ : لیگ مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا

سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی

محمد آصف نے ایونٹ میں دوسرا سینچری بریک بھی بنایا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سابق عالمی چیمپئن محمد آصف، محمد سجاد، اسجد اقبال سمیت تمام ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں نے پہلی علی اصغر ولیکا آل پاکستان اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

ورلڈ ہوم اسنوکر کے زیر اہتمام نیا ناظم آباد میں ایونٹ کے دوسرے روز لیگ مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔

سابق عالمی چیمپئن محمد آصف، محمد سجاد، اسجد اقبال، رانا آفتاب، محمد فیضان، علی حمزہ اکبر، مبشر رضا، عبد الستار اور نے پتہ ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔

پری کوارٹر فائنل مقابلے ہفتہ کے روز ہوں گے۔ جمعہ کے روز سندھ کے خضر عزیز نے سندھ کے عمر امین کو تین دو سے شکست دی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!