اسنوکر

پنجاب کے رانا عرفان نے پہلی علی اصغر ولیکا آل پاکستان اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی.

فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد مبشر رضا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

پنجاب کے رانا عرفان نے پہلی علی اصغر ولیکا آل پاکستان اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی ۔

فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد مبشر رضا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

مہمان خصوصی چیئرمین پی آئی اے عارف حبیب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ ) ورلڈ ہوم اسنوکر کے زیر اہتمام پہلی علی اصغر ولیکا آل پاکستان اسنوکر چیمپئن شپ کا میلہ اختتام پذیر ہوگیا ۔ پنجاب کے رانا عرفان نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل میچ میں رانا عرفان نے مبشر رضا کو تین کے مقابلے میں چار فریم سے شکست دی.

رانا عرفان نے فائنل میں دو سنچری بریک بنایا۔ دوسرے فریم میں 139 اور ساتویں فریم میں ایک سو چھبیس کا فاتحانہ بریک بناکر ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔ مبشر رضا نے بھرپور مزاحمت کی لیکن وہ فتح سے ایک قدم دور رہے ۔

ایک سو انتالیس کا رانا عرفان کا بریک ایونٹ کا سب بڑا بریک ثابت ہوا۔ انہیں کئی اسنوکر لورز کی جانب سے ہزار روپے نقد انعامات بھی دیے گئے ۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی چیئرمین پی آئی اے عارف حبیب نے انعامات تقسیم کیے۔

عارف حبیب نے فاتح کھلاڑی کے لیے تین لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ نیا ناظم آباد نے ایک زبردست ایونٹ کی میزبانی کی ۔

کھیلوں کو فروغ دینے کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔ اُنہوں نے کہا کہ علی اصغر ولیکا کی اسںنوکر کے فروغ میں خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

اس موقع پر علی اصغر ولیکا کے چھوٹے بھائی عباس ولیکا، سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف، ورلڈ ہوم اسنوکر کے بانی وقار عالم، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد وقاص، نوین پروانی، نیا ناظم آباد جمخانہ کے صدر سید محمد طلحہ، منیجر محمد آصف اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!