باسکٹ بال

آل پاکستان انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ 29 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ 29 جولائی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

آل پاکستان انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ 29 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

اسلام آباد۔: فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ 29 جولائی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 28 جولائی سے ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور ٹورنامنٹ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ 2 اگست تک جاری رہے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!