فٹ بال

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 ملتوی کر دی

پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 ملتوی

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اعلان کیا ہے کہ پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 2026، جو اسلام آباد میں 23 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک منعقد ہونا تھی، ملتوی کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ اسلام آباد اور راولپنڈی پر مشتمل جڑواں شہروں میں موجودہ غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ تمام شریک کھلاڑیوں، آفیشلز اور دیگر متعلقہ افراد کی حفاظت اور بہبود پی ایف ایف کی اولین ترجیح ہے۔

چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے 11 صوبائی اور علاقائی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی: پنجاب پوٹھوہار، پنجاب روہتاس، سندھ مہران، سندھ انڈس، بلوچستان ہنگول، بلوچستان بولان، کے پی کے ہمالیاز، کے پی کے خیبر، گلگت بلتستان قراقرم، آزاد جموں و کشمیر نیلم اور اسلام آباد مارگلہ۔

یہ چیمپئن شپ پی ایف ایف کی جانب سے ملکی فٹبال کو بحال اور مضبوط بنانے، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع بڑھانے اور ملک بھر میں نوجوانوں کی فٹبال ترقی کے لیے ایک مضبوط نظام تشکیل دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!