فٹ بال

پی ایف ایف کا فیفا آسیان کپ 2026 کے لیے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان

فیفا آسیان کپ 2026 کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا

پی ایف ایف نے فیفا آسیان کپ 2026 کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا، انڈونیشیا میں ہونے والے فیفا آسیان کپ کیلئے23 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سکواڈ میں بیرون ملک مقیم قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں، ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دستے کی قیادت کریں گے ،پاکستان پہلی بار منعقد ہونیوالے فیفا آسیان کپ میں شرکت کریگا۔

23 رکنی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں یوسف بٹ،حسن علی اور ثاقب حنیف شامل ہیں، عبداللہ شاہ،عبدالرحمٰن،علی خان،علی آغا،حیان خٹک،علی عزیراور عالمگیر غازی بھی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔

علی رضا، عبدالصمد ارشد، کلیم اللہ،شایق دوست، عبداللہ اقبال،عیسیٰ سلیمان، محب اللہ، مامون خان بھی ٹیم میں شامل ، محمد فضل،حارث زیب،عمر نواز،عبدالصمد اور علی خان ٹیم کا حصہ ہیں ۔

فیفا آسیان کپ 2026 پاکستان کو ایک نئے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مقابلہ کرنے اور آسیان خطے کی ٹیموں کے خلاف اپنی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!