کرکٹ

محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو دوسرا خط لکھ دیا

موبائل فون واپس کرنے اور انکوائری کی وجوہات تحریری طور پر بتانے کا مطالبہ

محمد رضوان نے سائبر کرائم ادارے کو دوسرا خط لکھ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے خلاف جاری مبینہ انکوائری کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو ایک بار پھر خط لکھ دیا ہے، جس میں موبائل فون واپس کرنے اور انکوائری کی وجوہات تحریری طور پر بتانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

محمد رضوان نے اپنے دوسرے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں اب تک انکوائری سے متعلق کوئی تحریری معلومات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی آئندہ کارروائی کے حوالے سے ادارے کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے۔

خط کے مطابق 31 اگست کو انگلینڈ میں رضوان سے موبائل فون لیا گیا تھا، جس کے لیے انہوں نے اپنا پاس ورڈ فراہم کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کی موجودگی میں فون کا معائنہ کیا گیا، جبکہ 10 ستمبر کو ادارے میں پیشی کے دوران حکام نے ان کے کھلے ہوئے موبائل فون تک رسائی حاصل کرکے پیغامات اور دیگر مواد بھی دیکھا۔

قومی کرکٹر کے مطابق انہیں بتایا گیا تھا کہ موبائل فون تقریباً تین گھنٹے میں واپس کردیا جائے گا اور اس کا ڈیجیٹل فرانزک عمل بھی جلد مکمل ہوجائے گا، تاہم فون اب تک واپس نہیں کیا گیا۔

محمد رضوان نے خط میں کہا کہ انہوں نے کسی بھی مرحلے پر موبائل فون کا پاس ورڈ دینے سے انکار نہیں کیا اور ادارے کے ساتھ مطلوبہ معلومات کی فراہمی میں مکمل تعاون کیا ہے۔

انہوں نے متعلقہ ادارے سے مطالبہ کیا کہ انہیں انکوائری کی وجوہات تحریری طور پر بتائی جائیں، آئندہ پیشی کی تاریخ اور وقت سے آگاہ کیا جائے اور ان کا موبائل فون مزید تاخیر کے بغیر واپس کیا جائے۔

رضوان نے یہ بھی درخواست کی کہ آئندہ رابطے کے لیے سرکاری طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے ان کے گھر کے پتے پر تحریری اطلاع بھیجی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!